لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ اور دیگر ضلعی و سیشن عدالتوں میں آئندہ ہفتے دو روزہ تعطیلات ہوں گی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق 14اگست 2025(جمعرات) یومِ آزادی جبکہ 15اگست 2025(جمعہ)حضرت داتا گنج بخش کے عرس مبارک کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔اس دوران لاہور ہائیکورٹ سمیت سیشن کورٹس اور دیگر مقامی عدالتیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔
عدالتی کام معطل رہے گا اور صرف ہنگامی نوعیت کے کیسز کے لیے ممکنہ طور پر ڈیوٹی ججز کی تعیناتی کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق، سیشن ججز اور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو تعطیلات سے متعلق باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔









