طارق فضل چودھری 9

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت کو قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کے لیے نئی سمری ارسال کر دی گئی۔وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کے لیے سمری ارسال کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیرِ اعظم کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت اجلاس طلب کریں گے۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ماحول سازگار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی یکساں ذمے داری ہے اور تمام جماعتوں کی قانون سازی کے عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں