لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ قومیں اگر فحاشی سے تباہ ہوتیں تو یورپ کب کا ختم ہو چکا ہوتا، قومیں ظلم اور ناانصافی سے تباہ ہوتی ہیں، جیسے کہ ہم ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں ہرگز یہ نہیں کہتی کہ فحاشی بری چیز نہیں لیکن دیکھا جائے ہم کس طرف جارہے ہیں ،
ہمیں کسی بھی معاملے کو جذبات کے بجائے حقیقت اور اصولوں کی بنیاد پر دیکھنا چاہیے۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ معاشرے کی تباہی کی اصل وجوہات میں ظلم، ناانصافی، کرپشن، قانون کی عدم پاسداری اور بنیادی حقوق کی پامالی شامل ہیں۔ ہمیں اپنی ترجیحات کا ازسرنو تعین کرنے اور معاشرے میں انصاف، اخلاقیات اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کی ضرورت ہے۔









