سید یوسف رضا گیلانی 39

قائم مقام صدر مملکت کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے اتوار کے روز پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان اور وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان سے ملاقات کی اور ملک محمد احمد خان سے ان کی ہمشیرہ جبکہ ملک رشید احمد خان سے ان کی بھانجی کے انتقال پر تعزیت کی ۔

اس موقع پر چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹیII سید علی حیدر گیلانی،ڈاکٹر ملک امیر خان اور ملک تیمور خان بھی موجود تھے۔قائم مقام صدر مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں