فرخ حبیب 164

قائد اعظم کی زندگی ان تھک محنت اور دیانت داری کا حسین امتزاج تھی، وزیر مملکت فرخ حبیب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قائداعظم کی زندگی ان تھک محنت اور دیانت داری کا حسین امتزاج تھی،

ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر مملکت نےکہا کہ نوجوان نسل کے لیے پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے ان کی زندگی مشعل راہ ہے، قائداعظم محمدعلی جناح کی زندگی جرات، ان تھک محنت، دیانت داری، پختہ عزمِ اور حق گوئی کا حسین امتزاج تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں