کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری محمد آصف خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ محمد آصف خان پارٹی کے مخلص اور سرگرم کارکن تھے، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ان کا انتقال پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔فریال تالپور نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔









