فرحان سعید 38

فرحان سعید اور ثنا جاوید کے ڈرامے ”بس تیرا ساتھ ہو” کے ٹیزر نے دھوم مچادی

اداکار فرحان سعید اور ثنا جاوید کے ڈرامہ سیریل بس تیرا ساتھ ہو کے دوسرے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

ڈرامہ سیریل بس تیرا ساتھ ہو میں فرحان سعید اور ثنا جاوید مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں صبا حمید، حارث وحید، سلمان شاہد ودیگر شامل ہیں۔ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سائرہ رضا نے لکھی ہے۔یہ ڈرامہ اس لحاظ سے بھی انتہائی جذباتی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے معروف مصنفہ سائرہ رضا نے اپنی وفات سے قبل تحریر کیا تھا۔دوسرے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ فرحان سعید پر گھر کے سارے کام کاج کرتے ہیں، پانی بھرنا، کھانا بناتے ہیں، کپڑے استری کرتے ہیں پھر بھی اہلخانہ کی جانب سے ان پر ظلم کیا جاتا ہے۔

اداکار کے پاس یونیورسٹی جانے کے لیے ڈھنگ کے کپڑے بھی نہیں ہوتے جبکہ یہ کہتے بھی سنا گیا کہ میں ساری عمر بے عزت ہونے سے خوف کھاتا تھا جبکہ ان کے ساتھ وہی کچھ کیا جاتا ہے جس کی توقع نہیں کرتے۔ٹیزر ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح ثنا جاوید اور فرحان سعید کی جوڑی پہلی بار ساتھ دیکھنے کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ فرحان سعید نے اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ ثنا جاوید بھی ڈرامہ سیریل ڈنک میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں