فردوس عاشق اعوان 206

عوام کی زندگیاں دائوپرلگانیوالوں کو غیرذمہ دارانہ سیاست کاخمیازہ بھگتناپڑے گا’فردوس عاشق اعوان

کالاشاہ کاکو(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوام کی زندگیاں دائوپرلگانیوالوں کو غیرذمہ دارانہ سیاست کاخمیازہ بھگتناپڑے گا۔

بڑھتے ہوئے کوروناکیسزکے باوجودجلسے خودغرضی کی انتہاہ ہے ۔حکومت عوام کے تحفظ کوہرصورت یقینی بنائے گی۔پنجاب میں اپوزیشن کااستقبال قانون سے کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کالاشاہ کاکو/مریدکے آمدکے موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی راہنماوامیدواربرائے میئرسٹی مریدکے چوہدری محمدارشدورک کی جانب سے کئے گئے والہانہ استقبال کے دوران میڈیاکیساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرپی ٹی آئی راہنماچوہدری انعام اللہ ورک،حاجی محمدسلیم بھٹی،گلفام کھرل،شبیرنمبردار،علی ورک اورحافظ سعیدسمیت دیگرکثیرتعدادپی ٹی آئی کارکنان بھی موجودتھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے والہانہ استقبال کرنے پر چوہدری ارشدورک کابھرپورشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت ملک وقوم کوسنگین بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے انشاء اللہ عنقریب ملک میں خوشحالی آنیوالی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوروناکی دوسری لہرنے ہرکسی کوٹارگٹ کیاہواہے کے پی کے میں سب سے زیادہ کیسزسامنے آرہے ہیں مگراسکے باوجود پی ڈی ایم نے جلسے کرنے کاسلسلہ جاری رکھ کر عوام کی زندگیاں دائوپرلگادی ہیں جوکہ خودغرضی کی انتہاہ ہے ہماری خواہش ہے کہ اپوزیشن کومذاکرات کے ذریعے سمجھایاجائے کہ زندہ رہیں گے توسیاست ہوگی اگرپھربھی وہ اپنی ہٹ دھرمی پربرقرارہی تو حکومت اپنی لائن آف ایکشن دے چکی ہے پنجاب میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی ہرگزاجازت نہیں دینگے اگرپی ڈی ایم نے پنجاب میں جلسہ کرنے کی کوشش کی تواسکااستقبال قانون سے کیاجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں