فیاض الحسن چوہان 194

عوامی ضروریات کے ہر کاروبار کا کنٹرول آل شریف کے ہاتھ میں ہے، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن ) سابق وزیر اطلاعات و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوامی ضروریات کے ہر کاروبار کا کنٹرول آل شریف کے ہاتھ میں ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور خصوصا پنجاب سنگین معاشی اور انتظامی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹا بازاروں سے ناپید ہو چکا ہے، ڈالر، چینی، گھی، بجلی، دالیں اور تمام اشیائے خوردونوش مہنگی سے مہنگی تر ہوتی جارہی ہیں۔ سابق وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عوامی ضروریات کے ہر کاروبار کا کنٹرول آل شریف کے ہاتھ میں ہے، آل شریف، آل زرداری اور ان کے حواری اشیائے خورد ونوش کی تمام ملز اور فیکٹریوں کے مالک ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے پاکستان کی عوام یہ مہنگائی اور چور بازاری کا تماشا دیکھ کر انجمن غلامان امریکا کو بددعائیں دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام امپورٹڈ حکومت کے خلاف غم اور غصہ عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کرکے نکالے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں