حافظ حمد اللہ 210

عمران خان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ لیلی اقتدار سے جدائی کا زخم کتنا گہرا ہے‘ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومتی اتحادی پی ڈی ایم کے ترجمان اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ لیلی اقتدار سے جدائی کا زخم کتنا گہرا ہے۔

حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت، خدمت اور قربانیوں کی سوسالہ تاریخ رکھتی ہے، توشہ خانہ چور تنقید کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جلسوں میں اپنی کارکردگی بتائیں یا ریحام خان، عائشہ گلالئی اور علیم خان کے الزامات کا جواب دیں۔پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جے یوآئی وزارتوں کو اصلاح اور عوامی خدمت کیلئے قبول کرچکی ہے جبکہ نیازی نے کرپشن کے لیے”گوگی ازم” کا فلسفہ متعارف کروایا۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ لیلی اقتدار سے جدائی کا زخم کتنا گہرا ہے، محکمہ مواصلات میں زیادہ پیسوں کا ذکر کرکے عمران خان دل کا ارمان زبان پر لے آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حواس باختگی سے دوقدم آگے باو¿لے پن کا شکار عمران خان کل تک جن اداروں کی تعریفیں کرتا تھا آج ان کو گالیاں دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں