منظور وسان 102

عمران خان کولانے والے اب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے،منظور وسان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن )پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کولانے والے اب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیاے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملکی حالات بہتری کی طرف نہیں جارہے، عمران خان کولانے والےاب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، لوگ آہستہ آہستہ عمران خان سے دوریاں اختیار کریں گے اور ان کے بہت سے قریبی ساتھی ہماری پارٹی میں آرہے ہیں۔

صحافی نے منظور وسان سے سوال کیا کہ کیا آپ ان کو قبول کریں گے، اس پر پی پی رہنما نے کہا کہ بالکل، سیاست ہے قبول کرنا پڑتا ہے، جب تیسرا مرحلہ آئےگا تو عمران خان کے قریبی ساتھی اسے خدا حافظ کہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں