اسد عمر 140

عمران خان کل سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ٹیلی تھون میں اپیل کرینگے،اسد عمر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان سے بات ہو گئی، وہ بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اکاونٹ کھول رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ امداد پہچانے کا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے. انشااللہ کل پیر کو عمران خان پاکستان کے ہر علاقے میں اس وقت مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لئے ٹیلی تھون میں اپیل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں