عمران خان 115

عمران خان کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہارِ افسوس

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی رحلت کے موقع پر میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ کریم انہیں اس صدمے کا بار اٹھانے کی سکت اور قوت عطا فرمائیں۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے علیل رہنے کے بعد 79برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے تھے۔جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے امریکن ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں