اسد عمر 5

عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ زیر بحث قیدی ہیں’ اسد عمر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سالگرہ پر اپنے بیان میں کہا کہ 20سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹر، چالیس سال کی عمر میں ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان اور تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ، پچاس سال کی عمر میں کینسر ہسپتال بنایا ، ساٹھ سال کی عمر میں پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان،ستر سال کی عمر تک وزیر اعظم اوراب جب 74برس کے ہوئے ہیں تو دنیا میں سب سے زیادہ زیر بحث قیدی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں