عمران اشرف 13

عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کر دی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکار و میزبان عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر اپنے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی جعلی خبر کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں عمران اشرف کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کی گئی تھی۔جعلی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عمران اشرف کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی جس پر اداکار نے انسٹاگرام کے ذریعے وضاحت جاری کردی۔

عمران اشرف نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ الحمدللہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اورسوشل میڈیا پرچلنے والی خبر جعلی ہے،آپ سب کی دعائوں کی ضرورت ہے۔وائرل ویڈیو ایک ٹک ٹاک اکائونٹ پرشیئر کی گئی تھی،جہاں اسی طرزکی دیگر مصنوعی ویڈیوز بھی موجود ہیں،ان ویڈیوز میں مختلف معروف صحافیوں، کرکٹرز اور اداکاروں کو عمران اشرف کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں