اریج فاطمہ 8

سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے نجی زندگی کی تفصیلات بیان کردیں

اوہائیو (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی سابقہ اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اریج فاطمہ نے نجی زندگی کی تفصیلات بیان کردیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے سیلفی شیئر کی اور ساتھ میں فالوورز کے لیے تفصیلی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بہت سے نئے چہرے انسٹاگرام پر میرے ساتھ جڑے ہیں اور کافی وقت ہوگیا ہے جب میں نے اپنا باقاعدہ تعارف کروایا ہو۔اریج فاطمہ نے بتایا کہ وہ نارتھ کیرولائن میں پیدا ہوئیں اور ان کا تعلق پاکستانی، ہندوستانی اور ایرانی پس منظر سے ہے۔ پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزارا، جہاں انہوں نے بطور ٹیلی ویژن اداکارہ کام کیا اور پھر فیملی شروع کرنے کے لیے واپس امریکا منتقل ہو گئیں۔انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بعد اپنے کیریئر کے بارے میں بھی کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک کمپنی میں سوشل میڈیا ڈائریکٹر اور اکائونٹ ایگزیکٹو کے طور پر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج میں ٹولیڈو، اوہائیو میں ایک پرسکون مضافاتی زندگی گزار رہی ہوں، ذمہ داریوں، کام، کانٹینٹ کریشن، اور ان تمام چیزوں کے درمیان توازن قائم رکھتی ہوں۔سابقہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مجھے کینسر کی ایک نایاب قسم کی تشخیص ہوئی تھی جسے کوریوکورسینوما کہا جاتا ہے اور اس باب نے زندگی کے بارے میں میرے نقطہ نظر کو ان طریقوں سے بدل دیا جس کی میں نے کبھی توقع نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ اریج فاطمہ نے 2019 کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں