عطا اللہ تارڑ 124

عطا اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔ جمعہ کو کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ اضافی قلمدان رولز آف بزنس کے قاعدہ نمبر 3(4) کے تحت سونپا گیا۔ قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان وفاقی وزیر اطلاعات کی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں