خدیجہ شاہ 104

عسکری ٹاور جلا ئوگھیرا ئوکیس میں خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی رکن خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔لاہور کے تھانہ گلبرگ کی پولیس نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں