وزیر داخلہ 111

عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے پر عمران خان کی گرفتاری فرض ہے، وزیر داخلہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالت عمران خان کی ضمانت منسوخ کرتی ہے تو پھر ان کی گرفتار قانونی تقاضا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اگر عدالت عمران خان کی ضمانت میں توسیع نہیں کرتی یا ان کی ضمانت کا آرڈر واپس لے لیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری قانونی تقاضا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا ضمانت منسوخ ہونے کی صورت میں اسلام آباد پولیس کے لوگ جو وہاں موجود ہیں یہ ان کا فرض ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کریں اور اس مقدمے سے متعلق تفتیش کریں۔ یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکیوں سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہو رہی ہے۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان مقدمے میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں جبکہ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ عمران خان 3 بار ٹونس کے باوجود مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں