کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس رپورٹس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
پولیس حکام نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے پولیس رپورٹس پر اظہارِ برہمی کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ عدالت نے منگھوپیر کے علاقے سے لاپتا شہری کمال خان سمیت دیگر سے متعلق 14 مئی کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس رورٹ میں کہا گیا کہ لاپتا شہری الیاس گھر پہنچ گیا ہے۔ عدالت نے لاپتا شہری شہری الیاس کی گھر واپس پر بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔ عدالت نے ملیر سٹی کے علاقے سے لاپتا شہری جلال کے اہلخانہ کی جانب سے عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔







