عامر خان 57

عامر خان اپنے بیٹے کی فلم دیکھ کر رو پڑے، ہیروئن کے جذبات بھی قابو میں نہ رہے

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)ممبئی میں ہونے والی ایک رنگارنگ میوزیکل تقریب اس وقت یادگار بن گئی جب بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنے بیٹے جنید خان کی آنے والی فلم والی فلم ایک دن کے حوالے سے گفتگو اور پرفارمنس دیکھ کر جذباتی ہوگئے اوران کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

تقریب کے دوران جیسے ہی فلم کی پرفارمنسز شروع ہوئیں، عامر خان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ فلم کی ہیروئن سائی پلوی نے مسکراتے ہوئے ان سے بات کر کے ماحول کو ہلکا کرنے کی کوشش کی، جبکہ جنید خان بھی اپنے والد کے قریب بیٹھے جذباتی لمحے کو محسوس کرتے رہے۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اسے باپ بیٹے کے خوبصورت رشتے کی مثال قرار دیا۔دوسری جانب سائی پلوی بھی اس تقریب میں خاصی جذباتی نظر آئیں۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے نہایت عاجزی سے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں اتنے باصلاحیت لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا، عامر سر تو بہادری سے سب کے سامنے جذباتی ہو جاتے ہیں، لیکن مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ لائٹس مدھم ہو جائیں تاکہ میں بھی کھل کر اپنے جذبات ظاہر کر سکوںـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں