وزیراعظم 201

عالمی اقتصادی بحران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو جنم دیا، وزیراعظم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی بحران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت کو جنم دیا ہے۔

جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دورے پر جانے سے قبل اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا وژن دنیا کی چالیس فیصد آبادی کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پاس جغرافیائی سیاسی اور جیو اکنامک شعبوں میں گہری تشویشناک تبدیلی کے وقت آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ شنگھائی اسپرٹ کے ساتھ پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ باہمی احترام اور اعتماد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں