جوڈیشل الاؤنس 44

عائشہ شرافت زیادتی کیس،رجب بٹ اور دیگر تین ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)عائشہ شرافت کے ساتھ زیادتی کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر تین ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔عائشہ شرافت کے ساتھ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے یو ٹیوبر رجب بٹ جواد علی جہانگیر اور عبدالرحمان کے کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں رجب بٹ کے وکیل رانا معروف ایڈووکیٹ نے فرد جرم کے خلاف اپنے دلائل دیئے ۔رانا معروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ عائشہ بٹ نے ملزمان کو غلط ملوث کیا، ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی نہیں کی اور نہ مدعیہ ثابت کر سکی ہے،ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے عائشہ شرافت کیوکلا کو بحث کا کہا تو انہوں نے وقت مانگ لیا،عدالت میں رجب بٹ اور دیگر ملزمان اور مدعیہ عائشہ حاضر تھے۔ عدالت میں نواب ٹائون پولیس نے چالان پیش کر رکھا ہے جس میں مدعیہ نے زیادتی کا الزام عائد کر رکھا ہے اس کیس میں سلمان حیدر اشتہاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں