صنم جاوید 112

صنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی آٹھ فروری کو سٹرک بلاک کرنے اور احتجاج کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

اے ٹی سی کے جج عرفان حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

ملزمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں