صدر مملکت 64

صدر مملکت کا آزاد پتن بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہوٹہ کے قریب آزاد پتن بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، صدر مملکت نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جان بحق افراد کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں