آصف علی زرداری 59

صدر مملکت آصف علی زرداری کی وائٹ ہاؤس کریسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وائٹ ہاؤس کریسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے اطمینان کا اظہار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل واقعہ میں محفوظ رہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ دہشت گردی کی ایک گھناؤنی شکل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں