آصف علی زرداری 12

صدرِ کی مہمند میں انسدادِ پولیو مہم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں اور ان کی قربانیاں فراموش نہیں کی جائیں گی۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی، بہادری اور قومی خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کی قومی مہم میں فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

صدر مملکت نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں اور ان کی قربانیاں فراموش نہیں کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں