آصف علی زرداری 6

صدرِ مملکت کی زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے زیارت میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاڑ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، ریاست دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی۔

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاڑ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، ریاست دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی۔

انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں