ڈاکٹر شہباز گل

صحت پر سیاست کرنا (ن) لیگ کا ہمیشہ سے ہی وطیرہ رہا ہے ، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ صحت پر سیاست (ن) لیگ کا وطیرہ ہے خرابی صحت کا بہانہ کر کے میاں نواز شریف مفرور ہو ئے اور آج چھوٹے میاں بھی کمر درد کا بہانہ کر رہے ہیں ۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے انہوںنے کہا کہ جب نواز شریف خرابی صحت کا بہانہ کرکے لند ن مفرور ہو ئے تھے اس وقت بھی مریم اورنگزیب کے بیانات اسی طرز کے تھے حکومت کو نواز شریف کی بیماری کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا تھا آج میاں نواز شریف نہ صرف بھلے چنگے ہیں بلکہ ریاست کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ چھوٹے میاں شہباز شریف کا کمر درد بھی صرف احتساب کے وقت ہوتا ہے