صباحت بخاری 11

صحت مند فلرٹنگ بہت اچھی چیز ہے،اداکارہ صباحت بخاری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیٹس پر اگر حدود و آداب کے دائرے میں رہتے ہوئے صحت مند فلرٹنگ کی جائے تو یہ کام کے ماحول کو خوش گوار اور ساتھی فنکاروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

صباحت بخاری نے حال ہی میں اداکار اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔پوڈکاسٹ کے دوران احمد علی بٹ نے سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا کہ کیا کبھی کسی نے آپ پر ڈورے ڈالے ہیں؟اس کے جواب میں صباحت بخاری نے کہا کہ آپ کا مطلب کیا ہے؟ بہت سے ساتھی فنکاروں نے میری تعریف کی ہے، بہت سے لوگوں نے اظہارِ پسندیدگی کیا ہے اور میں اسے ایک تعریف سمجھتی ہوں کیونکہ صحت مند فلرٹنگ بہت اچھی چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران اس نوعیت کا مثبت اور باوقار ماحول فنکاروں کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے، ساتھی اداکاروں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے اور دوستی کا ماحول بنتا ہے، جس کا مثبت اثر اسکرین پر نظر آنے والی کیمسٹری پر بھی پڑتا ہے۔صباحت بخاری نے یہ بھی کہا کہ مجھے ملنے والی سب سے خوبصورت تعریف یہ ہے کہ میں بہت مثبت ہوں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ میں خود فلرٹ کرنے والی شخصیت نہیں ہوں، لیکن اگر مجھے کوئی ساتھی اداکار یا کوئی دوسرا شخص خوش اخلاق، مثبت یا اچھا لگے تو میں دل سے اس کی تعریف ضرور کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں