جعلی اکاونٹس کیس 197

شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاونٹس کیس ،نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے خلاف جعلی اکانٹس کیس میں بڑ ی پیش رفت سامنے آگئی۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم عاصم سوری جعلی بینک اکاونٹس میں گواہان اوربینکرز پر اپنا بیان تبدیل کرنے کے لئے دبا وڈال رہے تھے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ن لیگی صدر نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں