شعیب ملک

شعیب ملک کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 12ہزار رنز مکمل

کولمبو( رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 12 ہزار رنز مکمل کرلیے ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شعیب ملک 12 ہزار رنز کرنے والے دوسرے بیٹر ہیں۔

شعیب ملک نے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران 12ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، ان کے مجموعی ٹی ٹونٹی رنز 12027 ہوگئے۔واضح رہے کہ پاکستانی آل رائونڈر نے مجموعی طور پر 485 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں۔