شدید دھند 105

شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کے لئے بند

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک بھی بند رہی۔

دھند چھٹنے کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہری موٹر وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں