سندھ ہائی کورٹ 12

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر کی عدالتوں میں تعطیل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 29 جولائی کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی پرنسپل سیٹ، سکھر بینچ، حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص سرکٹ کورٹس سمیت سندھ بھر کی سیشنز اور سول عدالتیں بند رہیں گی۔

سندھ ہائی کورٹ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے وفاقی و صوبائی ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں بھی 29 جولائی کو عدالتی کارروائیاں معطل رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں