وسیم جونیئر 114

شان ٹیٹ کے ساتھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، وسیم جونیئر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے پلیئر وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ پہلے دو میچز اچھے نہیں گئے جو پلان دیا اس پر عمل کیا، ہم نے اچھی باؤلنگ کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم جونیئر نے کہا کہ مینجمنٹ تبدیل ہوئی ہے، کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ شان ٹیٹ کے ساتھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی پرفارمنس جارہی ہے، کپتان کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

وسیم جونیئر نے کہا کہ پہلے تینوں میچز جیتنے سے مومنٹم بن گیا ہے، وکٹ سلو تھی، جس بالر نے وکٹوں میں بولنگ کی اس کو فائدہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں