شاداب خان

شاداب خان اسی ماہ دلہن گھر لے آئیں گے،بارات ،ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان اسی ماہ اپنی دلہن گھر لے آئیں گے،شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی ۔23جنوری کو شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا جس کی اطلاع شاداب نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی تھی۔اپنی ٹوئٹ میں شاداب نے لکھا کہ الحمد اللہ میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔

اب میڈیا رپورٹس کے ذریعے شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9اور 10فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی۔واضح رہے کہ شاہین کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے 3فروری کو ہوگا۔گزشتہ ماہ کراچی میں ہی شاہین کی سالی اور شاہد آفریدی کی بیٹی اقصی آفریدی کے نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی تھی۔