لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ میں سیٹ کام بلبلے کے مومو کے کردار سے باہر نکلنا چاہتی ہوں لیکن چھوٹے بڑے ہر شخص کے ذہن میں مومو کا کردار ابھی تک چھایا ہوا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے ڈرامہ سیریلز میں بہترین اور مختلف کردار نبھائے ہیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا لیکن حقیقت میں لوگ مجھے مومو کے کردار سے پہچانتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ مجھے بانو قدسیہ کی تحریریں بہت پسند ہیں اور میں ان سے بے حد متاثر رہی ہوں ۔









