عطا اللہ تارڑ 8

سینئر ٹی وی فنکار محمد احمد کیساتھ ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سینئر ٹی وی فنکار محمد احمد کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر پیش آنے والا واقعہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ انتہائی افسوسناک ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نوجوان ٹی وی فنکاروں کیلئے مینٹور شپ پروگرام کی شکل میں ایک حل پیش کرنا چاہوں گا جس کی سربراہی احمد صاحب جیسے سینئر ٹی وی آرٹسٹ کریں یا اسی نوعیت کی ایک کونسل قائم کی جائے اس سلسلے میں تجاویز حاصل کرنے کے لئے جلد ہی ٹی وی آرٹسٹوں کا ایک اجلاس طلب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں