حمیرا بانو 8

سینئر اداکارہ حمیرا بانو رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوش خبری سنا دی۔

حمیرا بانو کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ کو ڈراموں میں خصوصا ماں کے کرداروں کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔حمیرا بانو نے حال ہی میں ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی خوب داد سمیٹی، وہ جلد نئے ڈرامے میں محمد احمد اور فہد شیخ کے ساتھ نظر آئیں گی۔اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی خبر دی ہے۔

کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ بعض اوقات ہم اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتے ہیں، لیکن اللہ ہمارے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے، جب رب کن فرما دے، تو پھر منزل آسان۔اداکارہ کی شیئر کی گئی تصویر میں ان کے شوہر کا چہرہ نظر نہیں آیا۔ شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے انہیں زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد دی ہے۔مایا خان، صباحت بخاری، منسا ملک، عرفان موتی والا سمیت دیگر فنکاروں نے حمیرا بانو کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں