امیر حاتمی 5

ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے، جنرل امیر حاتمی

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران 20 سال تک بھی جنگ لڑنے کے لے تیار ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ دشمن کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایرانی سرزمین کو دشمن کی سازشوں کا میدان نہیں بننے دیں گے۔

جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیں گے، ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، دشمن کو ناکام بنا کر شکست کا مزہ چکھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں