نیر بخاری 9

سیاست میں جبر اور تشدد کی تنائچ اچھے نہیں ہوتے،ہمیشہ مذاکرات کیے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سیاست میں جبر اور تشدد کی تنائچ اچھے نہیں ہوتے،سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کیے جاتے ہیں،اگر کوئی امن و امان کی صورتحال پیدا کرے تو ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ کشمیر حکومت کے پاس کسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں ہے،آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجا گیا تھا جس پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیا گیا،آزاد کشمیر حکومت نے صرف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو جمہوری طریقہ اپناتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینا چاہیے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو چاہیے کہ اپنی سیاسی جماعت تشکیل دے کر انتخابی سیاست کرے،تمام مسائل و معاملات کا حل پارلیمان کے زریعے نکلے گا ،

آزاد کشمیر کے بعض اضلاح میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے عوامی مطالبات پرامن طریقے کے زریعے کئے جائیں ،عوام الناس کا فرض ہے کہ سیاست کے لبادے میں متشدد زہنیت عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔نیئرحسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے تجویز دی تھی کہ آزادکشمیر میں انتخابات کو کچھ مدت کیلئے ملتوی کیا جائے،اس وقت آزاد کشمیر کے بعض ڈسٹرکٹس میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ،جب امن وامان کی صورتحال بہتر ہوجائے تو انتخابات کرادئیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں