چھریاں 29

سکھر،عیدالاضحی پر چھریوں اور بگدوں کی قیمتیں دگنی

سکھر (رپورٹنگ آن لائن)عیدالاضحی کے ایام میں گوشت بنانے کے لیے چھریاں، بگدے اور دیگر سامان کے اسٹال سج گئے، فروخت میں ریکارڈ اضافہ، دکانداروں نے بھی ریٹ دگنے کر دیے، فروخت کرنے والوں کی چاندی، شہری پریشان حال۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر دیگر اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گوشت بنانے کے لیے استعمال ہونے والی اہم اشیا، چھریاں، بگدے اور دیگر سامان فروخت کے لیے مختلف مقامات پر اسٹال لگا دیے گئے ہیں، جبکہ دیگر مقامات پر موڑھیاں، چھلیاں، چٹائیاں اور دیگر سامان کی فروخت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔

مذکورہ سامان کی فروخت میں اضافے کے باعث دکانداروں نے ان کے ریٹ آسمان تک پہنچا دیے ہیں، جس سے فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب شہری پریشان حال نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں