سردار ایاز صادق 8

سپیکر قومی اسمبلی کا سابق ایم این اے بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق ایم این اے اور نیشنل اسمبلی میں سپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی کی نانی بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے بیگم نفیسہ خالد کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ بیگم نفیسہ خالد کی وفات اہلِخانہ اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے بڑا صدمہ ہے۔

انہوں نے سید شمعون ہاشمی اور دیگر عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نفیسہ بیگم کے انتقال پر سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ بیگم نفیسہ خالد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں