پاکستان سٹاک مارکیٹ 6

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 223 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 80 ہزار 5 سو پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 475 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 78 ہزار 922 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا، تاہم انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 82 ہزار 185 اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 77 ہزار836 رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں