چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈک

سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے میں دنیا کا پہلا صحرائی ریلوے لوپ مکمل

چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈکے مطابق، سولہ جون کو چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر حے تھیان سے رو چھیانگ کاونٹی تک کا ریلوے ٹریک فعال کر دیا جائے گا ۔

825کلومیٹر طویل یہ ریلوے ٹریک 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے فعال ہونے کے بعد دنیا میں پہلا صحرائی ریلوے لوپ مکمل ہوگا، جو سنکیانگ کے باین گوو لنگ منگول خود اختیار پریفیکچر، اکسو ، کزیلسو کرگیز خوداختیار پریفیکچر،کاشغر اور ہوٹن کے علاقوں سے گزرتا ہے اور سنکیانگ کے جنوبی علاقے کے عوام کو سفری سہولت فراہم کرتا ہے۔مجموعی طور پر 2,712کلومیٹر طویل یہ ریلوے لوپ صحرائے تکلمکان میں ہے اور یہ دنیاکا پہلا صحرائی ریلوے لوپ ہے۔ یہ سنکیانگ میں ریلوے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے، تمام قومیتوں کے لیے نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے، آس پاس وسائل کی ترقی کو آگے بڑھانے اور دیہی احیا کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔