اشرف بھٹی 6

تاجروں کو بھی فیول سبسڈی کی طرز پر بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے’ انجمن تاجران

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشرف بھٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو بھی فیول سبسڈی کی طرز پر بجلی کے بلوں میں خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ انہیں معاشی مشکلات سے نکالنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی قو ت خرید بری طرح متاثر کر دی ہے، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں مسلسل مندی کا شکار ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کے لیے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ عوام کی قوتِ خرید کم ہونے سے فروخت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بھاری بل، دکانوں کے کرائے اور دیگر اخراجات تاجروں پر اضافی بوجھ بن چکے ہیں۔

چھوٹے کاروباری افراد کے لیے موجودہ حالات میں اپنے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ چھوٹے تاجروں کے لیے بجلی کے نرخوں میں خصوصی رعایت اور بلوں میں ریلیف کا فوری اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور لاکھوں افراد کا روزگار ان سے وابستہ ہے۔ حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کاروباری مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں