کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے فارنرز ایکٹ کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں فارنرز ایکٹ کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم نیاز گل کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے درخواست کو 35 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ درخواستگزار کے وکیل عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ درخواستگزار کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
درخواستگزار کے پاس شناختی دستاویزات نہ ہونے کے سبب مقدمہ دائر کرکے بند کردیا ہے۔ درخواست گزار کی عمر 18 سال سے کم ہے، شناختی کارڈ بننے کی عمر ہی نہیں ہوئی۔ نیاز گل کو 25 جون کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔









