کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شہری تاج محمد تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود سے لاپتا ہے۔
شہری کو پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں نے گھر سے اٹھایا۔ شہری کیخلاف کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے، بغیر کسی مقدمے کے اٹھایا گیا۔ شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا گیا لیکن تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ لاپتا شہری اگر ملزم ہے تو عدالت پیش کیا جائے، سزا دی جائے۔
تفتیشی افسر نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ درخواستگزار کے وکیل موقف اپنایا کہ تھانہ مبینہ ٹان کی حدود سے لاپتا شہری عرفان بحفاظت گھر واپس آگیا۔ پولیس نے شہری کی واپسی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ عدالت نے لاپتا شہری کی واپسی پر درخواست نمٹا دی۔









