سندھ ہائی کورٹ 12

سندھ: سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں کا فراڈ، ایف آئی اے سے جواب طلب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے سرمایہ کاری کے نام پر اسکیموں کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے کیس میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کے ملک بھر میں شہریوں سے فراڈ کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے۔

نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 42 کروڑ 60 لاکھ روپے کی جعل سازی ہے جبکہ 50 کروڑ روپے سے کم کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔نیب رپورٹ کے مطابق فراڈ کا معاملہ مزید کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے متاثرین کے بیانات لے کر 9 ستمبر تک جواب جمع کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں