سلو بھائی

سلمان خان کا اپنی ایک اور نئی فلم’ ‘رادھے” اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)دنیا بھر میں سلو بھائی اور دبنگ خان کے نام سے مشہور بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کو اپنی نئی فلم کے لئے نئی ہیروئن مل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ اداکارہ و ماڈل پرگیا جیسوال بالی وڈ فلم ‘انتم’ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ اداکارہ فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایک اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پرگیا جیسوال بھی موجود تھیں۔ وہ فلم کے گانے میں بھی سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔بالی وڈ فلم ‘انتم’ میں سلمان خان پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل سلمان خان نے اپنی ایک اور نئی فلم ‘رادھے’ اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔